نئی دہلی 24 جنوری ( ایجنسیز) پاکستان کو سخت پیغام دیتے ہوئے صدر امریکہ بارک اوباما نے کہاکہ ان کے ملک کے لئے پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ناقابل قبول ہیں اور ممبئی دہشت گرد حملوں کے خاطیوں کو انصاف کا سامنا کرنا چاہئے۔ ہندوستان کا دورہ کرنے سے قبل انھوں نے صحافت کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانیوں کی طرح 11 ستمبر کے حملے میں ممبئی میں بھی دہشت گردوں کے ہاتھوں امریکی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ ان کا یہ بیان ہندوستان کے لئے انتہائی اہمیت حامل ہے۔ ہندوستان کو اپنا فطری شراکت دار قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ
انھیں ہندوستان کا دوبار دورہ کرنے والے صدر امریکہ ہونے پر انھیں فخر ہے، اس سے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کا ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے۔ ہندوستان کے صیانتی محکموں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ دہشت گرد کشمیر میں صدر امریکہ بل کلنٹن کے 2000ء کے دورہ کے موقع پر کشمیر کے علاقہ چٹی سنگھ پورہ کے قتل عام کی طرح کوئی واردات نہیں کریں گے، تاہم ان کا سنگین خطرہ برقرار ہے اور ممکن ہے کہ وہ دہلی میں حملہ کرنے کی بجائے کسی دوسرے مقام پر حملہ کریں۔ چنانچہ بہار، یو پی کے علاوہ پولیس اور سراغ رساں محکموں کو ممبئی اور سری نگر میں چوکس کردیا گیا ہے۔ بارک اوباما 25 جنوری سے ہندوستان کا تین روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔ -